Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra New drone footage reveals devastating aftermath of Venezuela's deadly earthquakes New drone footage reveals devastating aftermath of Venezuela's deadly earthquakes I don't understand why Trump is so interested in me? London Mayor Sadiq Khan on Trump's criticism I don't understand why Trump is so interested in me? London Mayor Sadiq Khan on Trump's criticism

Zainab Case: Supreme Court Summoned Dr. Shahid Masood

Posted By: Shahzeb, March 05, 2018 | 10:06:00

Zainab Case: Supreme Court Summoned Dr. Shahid Masood



ڈاکٹر شاہد مسعود حاضر ہوں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قصور میں قتل کی گئی آٹھ سالہ زینب کیس کو بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی تحقیقاتی صحافت میں زینب قتل پر کئے گئے دعووں کی انکوائری کمیٹی رپورٹ پر بھی سماعت بدھ سات مارچ کو ہو گی ۔

عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود، چیرمین پیمرا اور تمام میڈیا ہاوسز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے شاہد مسعود، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اے آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا ہے، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو انور علی کو بھی نوٹس جاری کرکے عدالت میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔واضح رہے کہ زینب زیادتی و قتل معاملے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے ٹی وی پروگرام میں کیے گئے دعوے اور انکشافات جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں

_ عدالتی حکم پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے_پاکستان 24 کے پاس دستیاب رپورٹ کے اہم مندرجات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کے تمام انکشافات کا دھڑن تختہ ہو گیا ہے، کمیٹی رپورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب قتل پر کیے گئے 18 انکشافات اور تحقیقاتی رپورٹنگ مسترد کر دی گئی ہے _
سپریم کورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ذرائع کے مطابق ملزم عمران علی کے عالمی مافیا کے رکن ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوا، ملزم کی سیاسی وابستگی کا ثبوت نہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے 37 بنک اکاونٹس کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، قصور میں وائلنٹ چائلڈ پورنوگرافی کے ثبوت نہیں۔

پاکستان 24 کے مطابق ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے وی سی پی گروہ کے متحرک رکن ہونے الزامات بے بنیاد ہیں، عمران علی کو بیرون ملک سے رقم وصول ہونے کی تحقیقاتی خبر کا کوئی بھی حصہ ڈاکٹر شاہد مسعود ثابت نہ کر سکے _رپورٹ کے مطابق ثبوت نہیں ملے کہ کوئی ملزم کو ذہنی مریض ثابت کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم غریب ہے،عمران علی کے پاس کروڑوں روپے کی رقم کا کوئی ثبوت نہیں، ملزم کے بااثر شخصیت سے روابط کا کوئی ثبوت نہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہد مسعود ملزم کو وفاقی وزیر کا تعاون حاصل ہونے کے شواہد بھی فراہم نہیں کر سکے، ملزم عمران علی کو پولیس حراست میں مارنے کے الزامات ثابت نہیں ہوئے،
قبیح جرم سے قبل ملزم نے زینب کی تصویر اتاری نہ ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وی سی پی میں وفاقی وزیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں۔ رپورٹ کہتی ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے انکشافات کے شواہد پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے _


Source



Comments...