320 Girls Kicked out From Minhaj ul Quran University Hostel for Leaking Khurram Nawaz Gandapur Video
Dailymotion
منہاج القرآن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور منہاج القرآن یونیورسٹی ہاسٹل کے منتظم خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر یونی ورسٹی انتظامیہ نے 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا، انتظامیہ نے طالبات کو 31 مئی تک پورا ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
گرلز ہاسٹل میں طالبات کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن بچیوں کا قصور ہے ان کو نکالا جائے باقی سب کو نہیں، باہر پرائیوٹ ہاسٹل کا خرچہ کہاں سے برداشت کریں گے۔ دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ چند طالبات کی حرکت کی سزا باقی طالبات کیوں بھگتیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ انصاف سے فیصلہ کرے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ کر قصور وار طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور منہاج القرآن یونیورسٹی ہاسٹل کے منتظم خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خرم نواز گنڈا پور منہاج القرآن یونیورسٹی کی طالبات پر غصے سے برس رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق خرم نواز نے طالبات کو ڈانٹتے ہوئے انتہائی بدتمیزی کی اور سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی تم نے میرا دوسرا روپ نہیں دیکھا، تم لوگوں کے ماں باپ نے تمہیں تمیز نہیں aسکھائی؟ جس کی آواز نکلی وہ باہر جائے گی جو ہیرو اور دلیر بنتی ہیں ذرا منہ کھول کر دکھائیں‘۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Exclusive details of Iran's reply to US proposal
CM Maryam Nawaz joins Maarka-e-Haq ceremony at Wagah Border
Field Marshal Asim Munir's blasting speech at Marka-e-Haq Anniversary
'I thought that was a drone' - Trump cracks joke after hearing sound during speech











