Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Faisla Suntey Hi Imran Khan Ke Chehre Ka Rang Urr Gaya - Gohar Butt Faisla Suntey Hi Imran Khan Ke Chehre Ka Rang Urr Gaya - Gohar Butt Mother shares shocking details how his son has been trapped in fake blasphemy case Mother shares shocking details how his son has been trapped in fake blasphemy case Faisal Vawda's reaction to Imran Khan's conviction in £190m case Faisal Vawda's reaction to Imran Khan's conviction in £190m case Laughter erupts in press conference on Shahid Khaqan Abbasi's interesting advice to Omar Ayub Laughter erupts in press conference on Shahid Khaqan Abbasi's interesting advice to Omar Ayub Nadeem Malik's views on Imran Khan's conviction in Al-Qadir trust case Nadeem Malik's views on Imran Khan's conviction in Al-Qadir trust case Aleem Khan's comments on Barrister Gohar's claim of meeting with Army Chief Aleem Khan's comments on Barrister Gohar's claim of meeting with Army Chief



لندن (بیورورپورٹ)الطاف حسین کی گزشتہ روز برطانوی حکومت ‘ پولیس ‘ اور حکومت پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز خطاب کے بعد برطانیہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مظاہرین نے ٹین ڈاﺅن سٹریٹ ‘ پاکستان ہائی کمیشن ‘ کے علاوہ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے ان مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پہلے سے حاصل شدہ خفیہ معلومات کی روشنی میں الطاف حسین کو گرفتار کر لے جو براہ راست آزادانہ طور پر خطاب کر کے پاکستان ‘ برطانیہ اور برطانوی پولیس کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر شازیہ انجم نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی الطاف حسین براہ راست خطابات کر کے زہر اگل چکے ہیں پیپلز پارٹی کی سابقہ دور حکومت میں سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ ذو الفقار مرزا ‘ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ‘ یورپین پارلیمنٹ کے ممبر سجاد کریم ‘ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر جارج گیلوے ‘ لارڈ نذیر احمد ‘ اے پی ایل برطانیہ ‘ راچڈل لاءسوسائٹی کے صدر بیرسٹر امجد ملک برطانوی حکومت اور وزارت داخلہ کو الطاف حسین کی سرگرمیوں کے بار ے میں آگاہ کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ 2007سے جاری ہے مگر معلوم نہیں کہ برطانوی حکومت کس مصلحت کے تحت خاموش ہے، اب تو الطاف حسین نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے اور اپنے خطاب کے دوران ایسی دھمکیاں دی ہیں جو فوجداری زمرے میں آتی ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم جلال نے کہا کہ اگر برطانیہ کی سرزمین پر کوئی جرم ہوتا ہے تو اس جرم کی تحقیق کے لیے کسی کی ہدایات کی ضر ورت نہیں ہوتی ،الطاف حسین اگر بے گناہ ہیں تو انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں برطانوی عدالتیں آزاد ہیں وہ اپنے خلاف مقدمہ خود لڑیں یا کوئی وکیل کریں اس سے حکومت کو کوئی غرض نہیں،اگر الطاف حسین کو گرفتار کر بھی لیا جاتا ہے تو اس سے نہ تو زمین پھٹے گی نہ آسمان گرے گا ۔مانچسٹر ‘ برمنگھم ‘لیڈز ‘ بریڈ فورڈ ‘ اور دیگر علاقوں سے بھی الطاف حسین کے خطاب کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بار بار متحدہ قومی موومنٹ کی سربراہی سے استعفی دیکر واپس لینے کا اعلان کر دیتے ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے وہ مستقل مزاج نہیں، اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ پیپلز پارٹی کی اتحادی گورنمنٹ سے استعفی دیکر دوبارہ شمولیت اختیار کر چکے ہیں مگر اس مرتبہ پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف جنہیں خدا وند کریم نے واضح اکثریت دی ہے انکی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئینگے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور روز روز کی ہڑتالوں کی کالوں کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا اور وہ وقت دور نہیں جب الطاف حسین مکافات عمل کا شکار ہونگے ۔


Source: Daily Pakistan




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...