Famous English Linguist Writer Mushtaq Kamlani Begging on Roads Due to Illness & Poverty

سندھ کے ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے ادیب دانشور اور کہانی نویس مشتاق کاملانی کو وقت اور حالات کے تھپیڑوں نے دماغی طور پر مفلوج کردیا جس کے باعث آج وہ فقیر بن کر لوگوں سے بھیک مانگ کر زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔
مشتاق کاملانی کے بھائی اور کزن نے بتایا کہ کے بھائی مشتاق کاملانی نے سندھ یونیورسٹی جامشورو سے 1979ء میں گریجویٹ کیا تھا وہ سندھی کے مشہور ادیب اور کہانی نویس مرحوم علی بابا کے ساتھ سندھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھی، پنجابی اور انگلش روانی سے بولتے تھے۔
مشتاق کاملانی کی کہانیاں بھارت کے آکاش وانی ریڈیو کے علاوہ حیدرآباد ریڈیو سے بھی نشر اور مہران نامہ میں شائع ہوتی تھیں۔
سجاول کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سندھی زبان کے کہانی نویس اور ادیب کی اس حالت کا آج تک حکومتی سطح پر نوٹس نہیں لیا گیا، سندھ کے محکمہ ثقافت کو چاہئے کہ اس قیمتی اثاثے کو بچانے کے لیے مشتاق کاملانی کا ناصرف سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے بلکہ مالی مدد بھی کی جائے۔
واضح رہے کہ سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے نامور ادیب مشتاق کاملانی کی بیماری و کسمپرسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹس کا نوٹس لے لیا اور ڈی جی کلچر منظور کناسرو کو فوری طور پر مشتاق کاملانی کا علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔
Source
Famous English linguist and drama writer Mushtaq Kamlani has been discovered in the area of Sujawal, Sindh wearing worn out clothes and begging for petty cash on the roadsides. pic.twitter.com/7GN3pcy2Zl
— Fazil Jamili (@faziljamili) November 21, 2018
Wakalat Kar Ray Ho Ya Badmashi? Exchange of harsh words b/w Rajab Butt's lawyer Mian Ali Ashfaq and the other lawyer
Famous YouTuber Rajab Butt physically assaulted at sessions court in Karachi
Indian FM Jaishankar met, shook hands with Ayaz Sadiq in Bangladesh
UAE response on Saudi Arabia's statement about Yemen & UAE
Russia releases visuals of Ukrainian drone targeting President Putin's residence
What lies ahead for PIA? Exclusive interview with new Owner Arif Habib











