Islamabad High Court Reserves Verdict in Dr. Shahid Masood’s Bail Plea

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کے وکیل سے استفسار کیا شریک ملزمان کی کیا پوزیشن ہے جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ شاہد مسعود قید ہیں جب کہ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں اور پیسے واپس کر رہے ہیں۔
وکیل پی ٹی وی نے کہا کہ ملزم کاشف ربانی نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کیے جب کہ ملزم روشن مصطفیٰ گیلانی نے 80 لاکھ روپے واپس کیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا شریک ملزمان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی یا پیسے واپس کر کے جس پر وکیل نے کہا میرٹ پر نہیں بلکہ پیسے واپس کر کے ان کی ضمانت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی وی کرپشن کیس میں تحقیقات مکمل ہیں لیکن چالان ابھی جمع نہیں ہوا جب کہ ملزم شاہد مسعود کے پیسے لینے کے کوئی ثبوت نہیں ملے اور نہ ہی گواہی آئی۔
جس کے بعد عدالت نے اینکر شاہ مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی وی کرپشن کیس کے ملزم شاہد مسعود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق صدر آصف زرداری نے شاہد مسعود کو چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، ان پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔
شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں بھی مجرم عمران کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا تاہم اینکر اپنا دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکے تھے جس پر انہوں نے عدالت سے معافی مانگی اور عدالت نے ان کے پروگرام پر تین ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔
Source
How Iran’s ballistic missiles reach Israel despite advanced air defence systems? Al Jazeera reports
Unbelievable scenes as gas pipe blast rocks Tehran after Israel blitz Iranian depot
Iran rocks Israel’s Ben Gurion Airport & other places with two ton warheads missiles
Afghan politician Ahmad Masood criticizes Taliban government
Video: Iran attacks key airbase in Israel with missiles
Intense bombing rocks Tehran since the war started










