56 Lac Rs. Spent on Cleanliness of Bathrooms in Parliament Lodges

اسلام آباد: سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز میں غیرقانونی طور پر دکانیں چلانے کا معاملہ زیر بحث آیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ لوگ بغیر دستاویزات کے یہاں دکانیں چلا رہے ہیں، آئندہ جو بھی دکان کا ٹھیکہ لے گا وہ کنٹریکٹ کے تحت لے گا، ہر دفعہ سی ڈی اے کہتا ہے پیسے نہیں ہیں جب کہ وزارت خزانہ کہتی ہے آپ تفصیلات نہیں دیتے اس لیے پیسے نہیں دیے جاتے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں باتھ رومز کی صفائی کے لیے 5.6 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باتھ رومز بھی بہت گندے ہوتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آئندہ آپ خود چیک کریں گے، پارلیمنٹ لاجز کے باتھ رومز کی صفائی پرماہانہ ایک ملین سے زائدخرچ کر رہے ہیں۔
Source
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
What is 27th amendment? Here are some key points
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested











