Exchange of Harsh Words Between Asad Umar & Fawad Chaudhry in Cabinet Meeting
Dailymotion
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزرا میں تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی ہے.
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے.
البتہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری کےدرمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق اسدعمر نے پیپلزپارٹی کی قیادت کومناسب جواب نہ دینے پر فواد چوہدری سے ناراضی ظاہر کی، اس کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کرسکتا.
کابینہ اجلاس کے دوران ایک وفاقی وزیر کی بیرون ملک روانگی پر بھی تنقید ہوئی. وزیراعظم نے وزرا، وفاقی سیکریٹریز کو بیرون ملک دورے محدود کرنے کا حکم دیا.
البتہ بعد ازاں فواد چوہدری نے اپنے پریس کانفرنس میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمربھائیوں کی طرح ہے، کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ اجلاس کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے فاتحہ کی گئی، کابینہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
Source
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
Fawad Ch & other's meeting with Shah Mehmood in hospital - Najam Sethi's analysis











