Fazal ur Rehman Impatient to Topple Govt, Reached Jati Umrah To Meet Nawaz Sharif

Facebook
لاہور:جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراءپہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق،حکومت کیخلاف محاذ بنانے کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کریں گے ۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ،گزشتہ روز جے یو آئی ف کے سربراہ نے ٹیلی فون پر نواز شریف سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیب مقدمات، اپوزیشن جماعتوں کیخلاف حکومتی رویئے اورملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کر چکے ہیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف کو آصف زرداری سے ہونے والی گفتگو پر اعتماد میں لیں گے، اپوزیشن کی حکمت عملی کیا ہوگی یہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیر اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد کی ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی
Source
How Iran’s ballistic missiles reach Israel despite advanced air defence systems? Al Jazeera reports
Unbelievable scenes as gas pipe blast rocks Tehran after Israel blitz Iranian depot
Iran's foreign minister Abbas Araghchi's exclusive interview to NBC News
Afghan politician Ahmad Masood criticizes Taliban government
Trump has realized that the situation is not under his control - Former CIA officer
UAE is not a soft target - First statement By UAE President after start of war











