Bus Hostess Harassment Case: Investigation Committee Formed To Probe The Incident
لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر مسافر نے بس ہوسٹس سے بدتمیزی کی، خود کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کرنے والا مسافر خاتون ہوسٹس کو دھمکیاں دیتا رہا۔ موٹر وے پولیس نے غفلت پر خاتون افسر اور فوٹو گرافر کو معطل کردیا۔
لاہور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جاتے ہوئے پانی کی بوتل کے معاملے پر ایک مسافر نے بس ہوسٹس کیساتھ بدتمیزی کی اور اس کی بوتلیں چھین لیں۔ ایف آئی اے کے مبینہ افسر نے خاتون کو بس سے نیچے پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
مسافر نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کیں تو بس ہوسٹس رو پڑی جس پردیگر مسافروں نے مداخلت کرکے موٹر وے پولیس بلائی۔
مسافر نے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا تو پہلے موٹر وے پولیس کارروائی سے کتراتی رہی، بعد ازاں دیگر مسافروں کی مداخلت پر بالآخر اُس شخص کو بس سے نکلنا پڑا۔
بس ہوسٹس سے بدتمیزی اور دھمکیوں کی ویڈیو وائرل ہونے پرموٹر وے پولیس کی جانب سے معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی۔
غفلت برتنے پر موٹر وے پولیس کی خاتون انسپکٹر اور فوٹو گرافر کو معطل کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 3 روز میں تحقیقات کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔
Source
Youtube
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
Drug dealer Anmol Pinky had already appointed her successor before arrest, Another leaked audio reveals
US President Donald Trump receives amazing welcome in China
London: Former imam sentenced to life for sexual assaults
Chinese Soldier Standing Near Trump’s Plane Goes Viral for Discipline
I am not asking you - Bilawal Bhutto scolds Shazia Marri during discussion








