Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Eye-opening Revelations in confessional statement of terrorist injured in Rangers camp attack in Karachi Eye-opening Revelations in confessional statement of terrorist injured in Rangers camp attack in Karachi Oye Saman Uthao, Ab Nhn Chalay Ga - Maryam Nawaz warns against abuse of authority in PERA Oye Saman Uthao, Ab Nhn Chalay Ga - Maryam Nawaz warns against abuse of authority in PERA Iran's retaliation strikes on US installations in Bahrain and Kuwait Iran's retaliation strikes on US installations in Bahrain and Kuwait Saudi Aramco helicopter crash kills 14 on board in Ras Tanura Saudi Aramco helicopter crash kills 14 on board in Ras Tanura 14 Prisoners escaped Adiala Jail prison van in dramatic way 14 Prisoners escaped Adiala Jail prison van in dramatic way Six killed in shooting in northern German town Six killed in shooting in northern German town

Breaking News: Asia Maseeh Leaves Pakistan, Detailed Report

Posted By: Tariq Khan, May 08, 2019 | 00:35:00

Breaking News: Asia Maseeh Leaves Pakistan, Detailed Report





توہین مذہب کے مقدمے سے بری ہونے والی آسیہ مسیح پاکستان چھوڑ گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے آسیہ بی بی کی پاکستان سے بیرون ملک روانگی کی تصدیق کردی ہے۔
دفتر خارجہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں۔

توہین مذہب کے مقدمے سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو زندگی کے حوالے سے خطرات لاحق تھے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا روانہ ہوئی ہیں ۔

یاد رہے 31 اکتوبر 2018کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کو بری کردیا تھا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 8 اکتوبر کومحفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی شامل تھے۔

آسیہ مسیح نے سزائے موت کے خلاف 2015 میں عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی جس کا فیصلہ سنایا گیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اگر آسیہ بی بی کے خلاف کوئی اور کیس نہیں ہے تو انہیں فوری رہا کردیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کا2014 میں سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ محفوظ کرتے وقت حکم جاری کیا تھا کہ کیس کا فیصلہ آنے تک کسی ٹی وی چینل پراس کیس سے متعلق کوئی بحث نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے رواں سال 29جنوری کو آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی کی اپیل بھی مسترد کر دی تھی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل بھی بینچ کا حصہ تھے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ درخواست گزار فیصلے میں غلطی ثابت نہیں کر سکے ہیں، گواہ اصل حقائق سے لاعلم تھے اور عدالت میں غلط بیانی سے کام لیا۔ سب گواہان کے بیانات میں تضاد موجود ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سارا پاکستان ہلا کر رکھ دیتے ہیں کہ ہماری بات نہیں مانی اور الزام لگاتے ہیں کہ ایسے لوگ ہیں کہ بری کردیا۔ اپنے گریبان میں بھی تو جھانکیں کیس کیا بنایا ہے۔
آسیہ بی بی کی رہائی کی فیصلے کے خلاف مدعی قاری عبدالسلام نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں آسیہ بی بی کو معصوم اور بے گناہ قرار دیا جب کہ فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو نو سال بعد ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جون 2009 کو ایک واقع پیش آیا جس میں کھیت کے دوران کام کرتے ہوئے دو مسلمان خواتین نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی پر توہین رسالت کا الزام عائد کیا تھا۔



Source



Comments...