Top Rated Posts ....

NAB Aakhir Karta Kia Hai, NAB Ki Waja Se Loog Tension Ka Shikar Hain - CJ Angry on NAB

Posted By: Wasit Javed, May 24, 2019 | 02:14:27


NAB Aakhir Karta Kia Hai, NAB Ki Waja Se Loog Tension Ka Shikar Hain - CJ Angry on NAB









چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب آخر کرتا کیا ہے؟ نیب کے اسی رویے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

کرپشن کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں نیب اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ ملزم جہان خان کے اثاثے تو آمدن سے زائد نہیں، 80 لاکھ کی آ مدن سے 46 لاکھ کے اثاثے بنانا تو سمجھ آ تاہے، نیب کی جانب سے 2001 سے 2019 تک ملزم کو گھسیٹا گیا، نیب ان 19 سالوں کا ازالہ کیسے کرے گا، نیب کو تو اس کیس میں جرمانہ ہو نا چاہیے۔ نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں ہے، نیب کا مقصد کیس ثابت کرنا ملزم کو سزا دلوانا بھی ہے، نیب کو سوچنا چاہیے کہ صرف کیس بنانا مقصد نہیں ہے ،نیب کو چاہیے جس پر کیس بنائے شواہد بھی ساتھ لگائے۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 19 سال سے ملزم کو رگڑا لگایا جا رہا ہے، ملزم پر جس عہدے کی بنیاد پرکرپشن کا الزام ہے اس عہدے کا ثبوت تک نہیں۔ نیب آخر کرتا کیا ہے؟ نیب کے اسی رویے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ سپریم کورٹ نے ملزم عطا اللہ کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد کردی۔



Source



Comments...