Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality? Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality? CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail

Suggestion of Tax on Graves by Punjab Govt, 1500 Rs. Tax Per Grave

Posted By: Shahid Khan, July 16, 2019 | 02:33:27

Suggestion of Tax on Graves by Punjab Govt, 1500 Rs. Tax Per Grave

Facebook




پنجاب حکومت کو لاہور میں نئی قبروں پر فی تدفین ایک ہزار سے 1500 روپے تک ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اپنے زیرِ انتظام آنے والے قبرستانوں میں ٹیکس کی تجاویز منظوری کیلئے لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی ہے۔ زیر غور تجویز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیکس سے اکٹھی ہونے والی رقم کو قبرستانوں کی دیکھ بھال کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

عام طور پر قبرستان میں جگہ کا کرایہ اور تدفین کے انتظامات ملا کر تقریبا 10 ہزار تک اخراجات آتے ہیں لیکن اب یہ ٹیکس بھی عوام کو دینا پڑے گا۔ اس حوالے سےباقاعدہ ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس کے تحت قبرستانوں پر ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی کی صدارت چیئرمین کریں گے جس میں باقاعدہ تدفین کے گھنٹے سمیت فاتحہ خوانی کرنے والوں کےلیے بھی وقت مقرر کیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق بچوں کی قبر پر ہزار روپے اور بڑوں کی قبر پر 1500 روپے ٹیکس ہوگا۔ فاتحہ خوانی کرنے والے صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک قبرستان آسکیں گے جبکہ مقررہ وقت کے بعد قبرستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیٹی قبر کی گہرائی، لمبائی اور چوڑائی کا بھی تعین کرے گی۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نیا قانون 2019 بنا کر ہماری حیثیت ختم کر دی ہے اور قانون کے سیکشن 316، 17 اور 18 میں یہ واضح ہے کہ منتخب لوکل گورنمنٹ ہی کوئی نیا ٹیکس لگا سکتی ہے۔

کرنل (ر) مبشر جاوید نے بتایا کہ ایک کمشنر یہاں ایڈمنسٹیٹر ہیں جن کے ماتحت کارپوریشن کے آفیسرز نے یہ مضحکہ خیز تجاویز بنائی ہیں جو کہ کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں قائم تین بڑے قبرستان محکمہ اوقاف کے زیرِ انتظام ہیں جبکہ بقیہ تمام قبرستان مقامی افراد خود چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ’شہر خاموشاں‘ کے نام سے ایک اتھارٹی بنائی گئی تھی جس نے لاہور میں دو بڑے قبرستان بنائے ہیں۔ یہ اتھارٹی جسد خاکی کو گھر سے قبر میں دفنانے تک کا کام مفت کرتی ہے۔

مفتی نعیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردوں پر ٹیکس لگانا بہت بڑا ظلم ہے اور غریب یا لاوارث شخص جس کے لیے کفن و دفن کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں ہوتا اسکے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ ان تجاویز کی کسی صورت منظوری نہیں ہونی چاہیے۔



Source





Advertisement





Popular Posts
Journalist Arshad Sharif's mother passed away

Journalist Arshad Sharif's mother passed away

Views 2766 | October 26, 2025
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...