Anti Corruption Recovered 36 Kanal Land From Illegal Occupation of Sharif Family's Ittefaq Sugar Mill

لاہور: اینٹی کرپشن نے شریف فیملی کی ملکیت اتفاق شوگر ملز سے مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا 36 کنال سرکاری رقبہ خالی کرالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل میں بھی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اتفاق شوگر ملز میں 36 کنال سرکاری رقبہ خالی کرا لیا، واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مالیت 3 کروڑ 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 1982ء میں سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے غیرقانونی طور پر اتفاق شوگر مل میں شامل کیا گیا اور اس پر شوگر مل کے اسٹورز اور لیبارٹریز بنادی گئی تھیں تاہم اب اینٹی کرپشن پاکپتن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سرکاری اراضی واگزار کروا کر قبضہ ریونیو عملے کے حوالے کردیا ہے جب کہ مل انتظامیہ سے 1982ء سے اب تک کے تمام بقایاجات وصول کیے جائیں گے۔
Source
Gutter Journalism Exposed: Meera’s Controversial Interview with Irshad Bhatti & Rehan Tariq
Iran–US Talks: What is happening in Islamabad? Aizaz Syed reports
Iran parades apparent ballistic missile in Tehran
General Asim Munir faced tough questions from Iranians in Tehran - Details by Rauf Klasra
Breaking News: Iran captured two vessels including an Israeli ship in the Strait of Hormuz
PM Shehbaz Sharif tweets after extension in ceasefire










