Nawaz Sharif Along With Maryam Nawaz Did Money Laundering Of 41 Crores - NAB Report

لاہور: چوہدری شوگرملز کیس کے حوالے سے نیب کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اوربھتیجے یوسف عباس کی شراکت داری سے (410ملین روپے) 41 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی۔
نیب رپورٹ کے مطابق ملزمان نے جعلی ایک کروڑ 10 لاکھ کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا جب کہ منتقل کئے جانے والے شیئرز نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے۔
العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری شوگرملز اور شمیم شوگرملز میں 1992 سے لے کر 2016 تک 2 ہزار ملین کی سرمایہ کاری کی گئی، نواز شریف نے 1992 میں شوگر ملز کے لئے ایک آف شور کمپنی سے 1 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض ظاہر کیا لیکن اس کمپنی کے اصل مالک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شریف فیملی کا کہنا ہےکہ نیب کی رپورٹ بے بنیاد ہے جسے عدالت میں غلط ثابت کریں گے۔
یاد رہے کہ میاں نوازشریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، احتساب عدالت نے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی نیب کی حراست میں ہیں۔
Source
Viral Video: Trump enjoying sleep in an official meeting
Russian President Putin silences Indian journalist over Anti-Pakistan question
Norway football team under fire after controversial photo shoot
Differences among PTI on 10th June protest - Sheikh Waqas Akram's analysis
Acid attack on lady doctor at Quetta civil hospital
64 years old husband tells how and why he killed his 58 years old wife











