'Khawateen Ko Sirf Jinsi Taskeen K Lie Bharti Karty Hain' Indian Paramilitary Force Member Resigned

خواتین کو صرف جنسی تسکین کیلئے بھرتی کرتے ہیں': بھارتی فورس کی خاتون افسر مستعفی
بھارت کی پیرا ملٹری فورس سے استعفیٰ دینے والی ڈپٹی کمانڈنٹ کرونا جیت نے الزام عائد کیا ہے فورس میں شامل خواتین اہلکاروں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے۔
انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی مستعفی ہونے والی ڈپٹی کمانڈنٹ کرونا جیت کور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 5 سال قبل ہی پیرا ملٹری فورس میں شمولیت اختیار کی تھی اور نارتھ ویسٹ فرنٹیئر چندی گڑھ میں تعینات تھیں۔
کرونا جیت کور نے بتایا کہ انہیں مئی جون میں ایک ماہ کے لیے اترکھنڈ کی آٹھویں بٹالین میں تعینات کیا گیا جہاں سے انہیں اگلے مورچوں پر بھیجا گیا، ان میں سے ایک ملیاری پوسٹ تھی جہاں 9 اور 10 جون کی درمیانی شب بٹالین میں شامل ایک کانسٹیبل زبردستی ان کی بیرک میں گھسا اور ان سے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
مستعفی ہونے والی ڈپٹی کمانڈنٹ نے کہا کہ اگر ایک کانسٹیبل، ڈپٹی کمانڈنٹ کا ہاتھ پکڑ کر یہ حرکت کر سکتا ہے تو آپ اس فورس میں شامل دیگر خواتین کی عزت کے بارے میں بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پیرا ملٹری فورس میں خواتین کو محض جنسی تسکین کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے۔
کرونا جیت کور کے مطابق اس واقعے کے بعد نہ تو بٹالین کے کمانڈنٹ افسر اور نہ ہی فورس کے اعلیٰ افسران نے کوئی اطمینان بخش کارروائی کی جس پر انہوں نے جوشیما پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی اور اب معاملہ عدالت میں ہے۔
سابق ڈپٹی کمانڈنٹ کا الزام ہے کہ انہیں ڈی آئی جی نے بھی دھمکیاں دیں اور ایک ماہ طویل رخصت پر بھیجے جانے سے پہلے مختلف طریقوں سے ہراساں کیا گیا۔
کرونا جیت کور کے مطابق فورس میں ہونے کی وجہ سے انہیں فورس کے نظم و ضبط میں رہنا تھا اور ایسے میں سچائی سامنے نہیں آسکتی تھی اسی لیے استعفی دیا۔
Source
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan
Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?
Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral
Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case
Heated arguments between federal minister Aleem Khan and Senator Palwasha Khan in a meeting










