Imam e Kaba Sends "Ghilaf e Kaba" As Gift to JUIF's Ansarul Islam

امام کعبہ کا انصارالاسلام کے لیے غلاف کعبہ کا تحفہ
جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
امام کعبہ نے جے یو آئی (ف) کے رضاکاروں کے لیے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھجوایا ہے۔
انصارالاسلام کے رضاکاروں کے لیے تحفہ امام کعبہ فضیلت الشیخ عبد الرحمٰن السدیس کی جانب سےجمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے رہنما عبدالسبحان کے توسط سے بھیجا گیا ہے۔
امام کعبہ کی جانب سے بھیجے گئے غلاف کعبہ کے حصے کی انصارالاسلام کے رضاکاروں نے آزادی مارچ دھرنے میں شریک لوگوں کو زیارت بھی کروائی۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں27 اکتوبر کو کراچی سے آزادی مارچ کے سفر کا آغاز ہوا تھا جو پورے ملک سے ہوتا ہو ا یکم نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوا، اس وقت سے اب تک جے یو آئی ف کا آزادی مارچ اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہوئے ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
آزادی مارچ میں سیکیورٹی کے فرائض انصارالاسلام کے رضاکار بحسن و خوبی سر انجام دے رہے ہیں، جن کی ذمہ داریوں میں ٹریفک اور مارچ کو کنٹر ول کرنے کے ساتھ ساتھ ریلی کے روٹ کو کلیئر کروانا بھی شامل ہے۔
جے یو آئی ف کے اس آزادی مارچ کے پورے ملک کے سفر کے دوران کہیں بھی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی بھی مقام پر کوئی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے، جبکہ اکثر مقامات پر انصارالاسلام کے رضاکار ایمبولینس کے لیے راستہ بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔
اس کے علاوہ انصارالاسلام کے رضاکاروں نے دھرنے کے مقام پر کئی بار صفائی ستھرائی بھی کی اور سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو کھانا بھی پیش کیا جبکہ خواتین رپورٹرز میں انصارالاسلام کی جانب سے بارش کے دوران چھتریاں اور چادریں بھی تقسیم کی گئیں۔
Source
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
Drug dealer Anmol Pinky had already appointed her successor before arrest, Another leaked audio reveals
US President Donald Trump receives amazing welcome in China
Chinese Soldier Standing Near Trump’s Plane Goes Viral for Discipline
Interior Minister Sindh's comments on Anmol Pinky's arrest and leaked audio









