Mufti Kifayatullah Aur Unke Baitey Qaatilana Hamle Mein Shadeed Zakhmi
مانسہرہ:(27 نومبر 2019)جے یو آئی (ف) کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، حملے میں ان کے دوبیٹے اور ایک ساتھی زخمی ہوا ہے۔
مفتی کفایت اللہ کے بیٹے حسین کے مطابق بیدڑہ انٹر چینج کے قریب دو گاڑیوں میں سوار پانچ نقاب پوشوں نے کار کو ٹکر مارنے کے بعد آہنی راڈوں سے تشدد کیا۔
تشدد سے مفتی کفایت اللہ سمیت ان کے دو بیٹے اور ساتھی زخمی ہوئے ہیں،مفتی کفایت اللہ کے بازو اور کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
واقعے کے بعد جے یو آئی رہنما کو بیٹوں سمیت کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
مفتی کفایت دو بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے۔
Source
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media
BJP member Renu Chaudhary becomes a laughing stock due to her 'Hinduata' mindset
Tragic Death of Lahore Private University Student - What Really Happened?
British Newspaper Financial Times names Field Marshal Asim Munir as top strategic leader
Trump's policy shift to Pakistan, US 'Washington Times' declares 2025 as 'revolutionary year' for Pak-US relations
Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail











