Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Kashif Abbasi's tweet after Mehar Bukhari's bank account frozen Kashif Abbasi's tweet after Mehar Bukhari's bank account frozen Social media star Ahmed Shah’s younger brother Umar passes away Social media star Ahmed Shah’s younger brother Umar passes away Fawad Chaudhry's tweet against Imran Khan's religious politics Fawad Chaudhry's tweet against Imran Khan's religious politics Doctor explains the possible reasons of Umar Shah's death Doctor explains the possible reasons of Umar Shah's death Engineer Muhammad Ali Mirza has been kept in solitary confinement in Jail - Azaz Syed Engineer Muhammad Ali Mirza has been kept in solitary confinement in Jail - Azaz Syed Legendary boxer Mike Tyson knocks MrBeast down with a punch that leaves him breathless Legendary boxer Mike Tyson knocks MrBeast down with a punch that leaves him breathless

Govt Prepares New Law For Those Who Invest Money in National Saving Schemes

Posted By: Fahad Shah, December 22, 2019 | 00:19:00

Govt Prepares New Law For Those Who Invest Money in National Saving Schemes




قومی بچت اسکیموں میں رقم لگانے والوں کی شناخت کیلیے قانون تیار

کراچی: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی ریڈار پر آگئے، وفاقی خزانہ ڈویژن نے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کے لیے قانون مرتب کرلیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ مرتب کردہ قانون سے بچت اسکیم میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد ملے گی اس حوالے سے وزارت خزانہ نے قانون کا مسودہ جاری کردیا۔

قانون کے مطابق ادارہ قومی بچت اپنے 40 لاکھ صارفین کی جانچ کے لیے نادرا سے مدد لے گا۔ قانون کے تحت مشکوک افراد کی نشاندہی کے لیے یو این ایس سی کی فہرست کو بھی چیک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے دی گئی شرائط کے مطابق سرمایہ کاروں کی یہ جانچ کی جائے گی کہ سرمایہ کاری کرنے والے کا سرمایہ کہاں سے آیا؟ کیسے ادائیگی کی گئی اس حوالے سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کومطلع کرنا ضروری ہوگا۔

اب قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو اپنی پوری معلومات دینا ہوگی۔ دستاویز میں قومی شناختی کارڈ بھی جمع کرانا ہوگا جبکہ بیرون ملک رہنے والے سرمایہ کاروں کو بھی پاسپورٹ اورسی این آئی سی اوورسیز دینا ہوگا۔

سرمایہ کاروں کو موجودہ رہائشی پتا، رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس بھی دینا ہوگا جبکہ کوئی کاروبار ہونے کی صورت میں کمپنی کی رجسٹریشن، این ٹی این نمبر دینا ہوگا، سرمایہ کاروں کو اپنی ذرائع آمدن، سرمایہ کاری کی کل اثاثےکی بھی معلومات فراہم کرنی ہوگی۔



Source



Comments...