Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Hamid Mir's views on anti-terrorism court judgement on 9 May cases Hamid Mir's views on anti-terrorism court judgement on 9 May cases Imran Khan's aggressive tweet against Field Marshal Asim Munir Imran Khan's aggressive tweet against Field Marshal Asim Munir Journalist Sabookh Syed's tweet about the death of Madrassa student by Madrassa Molvis in Swat Journalist Sabookh Syed's tweet about the death of Madrassa student by Madrassa Molvis in Swat Nusrat Javed reveals the 'real reason' behind Murad Saeed's win in Senate election Nusrat Javed reveals the 'real reason' behind Murad Saeed's win in Senate election Three Qaris of Madrassa wanted to have physical relations with student - Grandfather Three Qaris of Madrassa wanted to have physical relations with student - Grandfather Balochistan couple murder case: Bano Bibi's mother arrested Balochistan couple murder case: Bano Bibi's mother arrested

To Celebrate Valentine's Day Is Not Against Islam - Saudi Islamic Scholar

Posted By: Ghulam Ali, February 13, 2020 | 21:56:50

To Celebrate Valentine's Day Is Not Against Islam - Saudi Islamic Scholar




ویلنٹائن ڈے منانا غیر اسلامی نہیں؛ سعودی عالم دین

ریاض: سعودی عالم دین احمد قاسم الغامدی نے ویلنٹائن ڈے (جسے محبت کا عالمی دن بھی کہاجاتا ہے) کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایک سماجی تہوار ہے اوراسے منانے میں کوئی شرعی پابندی نہیں۔

مکہ مکرمہ میں امربالمعروف و نہی عن المنکر کمیٹی کے سابق ڈائریکٹرجنرل قاسم الغامدی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی سطح پر کئی دن مناتے ہیں مثلاً والدین کا عالمی دن، ماں کا عالمی دن، استاد کا عالمی دن یاخواتین کا عالمی دن وغیرہ، یہ سب سماجی نوعیت کے ایام ہیں ان کا براہ راست مذہب کے بنیادی عقائد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نا ہی اسلام میں ایسی سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت ہے۔ ویلنٹائن ڈے یا محبت کے عالمی دن کو منانے میں بھی کوئی شرعی پابندی نہیں۔

علامہ قاسم الغامدی نے کہا کہ اسلام بھی لوگوں کے درمیان اچھی بات کو عام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ اگر آپ کسی کو کسی بھی حوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، خیر اور بھلائی کی بات صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہود و نصاریٰ کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے، البتہ براہ راست جنگ کرنے اور لڑنے والے عناصر اس میں شامل نہیں۔ انہوں نے کہا نبی اکرم ﷺ اپنے یہودی پڑوسیوں کے ہاں آتے جاتے رہتے اور ان کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کرتے۔ اللہ کافرمان بھی ہے’’لوگوں سے اچھے طریقے سے بات کرو‘‘۔
علامہ قاسم الغامدی کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کے مخالفین اسے اسلام کے ساتھ جوڑتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ جاہلیت کے تہواروں میں سے ایک ہے، اگر کوئی شخص تہوار منانے کی کوشش کررہاہے جس کا اسلام میں کوئی وجود نہیں تو وہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔ مگر ویلنٹائن ڈے ایک سماجی تہوار ہے، اس تہوار کے موقعے پر ہم ایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں الغامدی نے کہا کہ یہودیوں اور عیسائیوں سمیت دیگر غیر مسلموں کو عید اور تہواروں پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرسکتے ہیں۔



Source



Comments...