Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Faisla Suntey Hi Imran Khan Ke Chehre Ka Rang Urr Gaya - Gohar Butt Faisla Suntey Hi Imran Khan Ke Chehre Ka Rang Urr Gaya - Gohar Butt Laughter erupts in press conference on Shahid Khaqan Abbasi's interesting advice to Omar Ayub Laughter erupts in press conference on Shahid Khaqan Abbasi's interesting advice to Omar Ayub Faisal Vawda's reaction to Imran Khan's conviction in £190m case Faisal Vawda's reaction to Imran Khan's conviction in £190m case Nadeem Malik's views on Imran Khan's conviction in Al-Qadir trust case Nadeem Malik's views on Imran Khan's conviction in Al-Qadir trust case Aleem Khan's comments on Barrister Gohar's claim of meeting with Army Chief Aleem Khan's comments on Barrister Gohar's claim of meeting with Army Chief Why Trump invited Bilawal Bhutto to swearing-in ceremony? Sympathizers of Imran Khan in US - Rauf Klasra's vlog Why Trump invited Bilawal Bhutto to swearing-in ceremony? Sympathizers of Imran Khan in US - Rauf Klasra's vlog


Facebook





امریکہ کی پاپ گلوکارہ ہیدر شمڈ اپنی پہچان پاکستانی کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔
پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے انہوں نے ایک قومی نغمہ گایا ہے اور اس کے علاوہ ان پر چھ قسطوں پر مشتمل ڈرامہ سیریل بھی بنائی جا رہی ہے۔
ہیدر شمڈ گلوکاری کے علاوہ ماڈلنگ اور گیت نگاری بھی کرتی رہی ہیں۔ ان کے شوہر ڈاکٹر سید رافع مہدی پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں۔
ڈاکٹر سید رافع مہدی بنیادی طور پر کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور لڑکپن میں امریکہ چلے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو خواب دیکھے تھے وہ سارے پورے ہوگئے، اس کے علاوہ ان کی بیوی ہیدرگریمی اکیڈمی ممبر بن گئیں، اوپرا سنگر کا بھی اعزاز حاصل کر لیا اور پاپ سنگر کا بھی خوب پورا ہوگیا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’ ہم نے سوچا کہ ایک نیا خواب بناتے ہیں۔ اس خواب کی ابتدا اس وقت ہوئی جب کمشیر میں زلزلے کے دنوں میں میں پاکستان آیا اور ہیدر نے بھی ساتھ چلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔‘
ڈاکٹر رافع کا کہنا ہے کہ ہیدر کی نظروں سے انہوں نے ایک پاکستان اور لوگوں کو دیکھا۔ ہیدر کا خیال تھا کہ جو چیز پاکستان میں ہے اور یہاں کے لوگوں کی روح میں ہے وہ کہیں اور نظر نہیں آتی۔
پاکستان کے ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کی ان دنوں زینت بنی ہوئی ہیدر شمڈ نے اپنے فیس بُک پیج پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی پانچ چیزوں کے بارے میں باقی دنیا کے لوگ نہیں جانتے۔

موسیقار ارشد محمود کا کہنا تھا کہ وہ نئے خیالات کے پیچھے دوڑتے ہیں
بقول ان کے پاکستانی لوگ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں، انہیں کھانا، کھیل اور موسیقی پسند ہے، پاکستانی ممہان نواز ہیں، یہ لوگ کُھلا دل اور دماغ رکھتے ہیں۔ ہیدر کے خیال میں یہاں قابل لوگ موجود ہیں، یہاں لوگ زندگی کا لطف لیتے ہیں، اور یہ محبت کرنے اور خیال رکھنے والے لوگ ہیں۔ ان کی اس پوسٹ پر ایک ہفتے میں پندرہ لاکھ ہٹس آئیں۔
پاکستان میں ان دنوں ہیدر شمڈ ایک ویڈیو البم بنانے میں مصروف ہیں اور اس کے گیتوں کے بول انور مقصود نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی ارشد محمود نے ترتیب دی ہے۔
ہیدر شمڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک شوہر دیا جس سے ایک بیٹے اور بیٹی کی اولاد ملی، اسی لیے وہ بھی پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
’میں پاکستان میں پیدا تو نہیں ہوئی لیکن مجھے یہاں اپنے گھر جیسا احساس ہوتا ہے، یہاں کی کئی چیزوں سے محبت کرتی ہوں، یہاں کی رسمیں اور کھانا مجھے پسند ہے۔‘
ہیدر کے مطابق ایک فنکار کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی پہچان اپنے فن کے ذریعے کروائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بطور فنکار ان کی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ وہ گیتوں کے ذریعے دنیا کے لوگوں کو یہ بتائیں کہ پاکستان ایک خوبصوت ملک ہے، اور وہ بغیر خوف و خطرے کے یہاں موجود ہیں اور گھوم پھر رہی ہیں۔
ڈاکٹر رافع مہدی کا کہنا ہے کہ اس گیت کا خیال کیسے آیا اور یہ کیسے بنا اس پر چھ قسطوں پر مشتمل ڈرامہ سیریل بن رہا ہے جس میں یہ بتایا جائے گا کہ ہیدر شمڈ کون ہے، ان کو پاکستان سے محبت کیوں ہے، اور دنیا کو ہیدر کی نظر سے یہ دکھایا جائے گا کہ پاکستان ماڈرن اور روشن خیال ہے ۔
ہیدر شمڈ کے ساتھ موجود موسیقار ارشد محمود کا کہنا تھا کہ وہ نئے خیالات کے پیچھے دوڑتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رافع اور ہیدر ایک اچھا آئیڈیا ساتھ لائے جس سے انہیں خوشی ہوئی اور گیت کی موسیقی دینے کے لیے تیار ہوگئے۔


Source: BBC Urdu



Comments...