Iqrar ul Hassan Responds "Why Media Does Not Speak Against Malik Riaz"
کیا میڈیا پیپسی یا کوکا کولا کے خلاف کوئی خبر چلا سکتا ہے؟ کیا ڈالڈا یا صوفی آئل کی کسی ممکنہ خامی پر پروگرام ہو سکتا ہے؟ کیا لکس یا کیپری صابن کے خلاف نیوز چینل کوئی مہم چلا سکتے ہیں؟ کیا سرف ایکسل یا ٹپال چائے پر کوئی ٹی وی اینکر کوئی منفی بات کر سکتا ہے؟ نہیں، ہر گز نہیں 1/8
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 28, 2020
2/8 کیونکہ یہ برانڈز ٹی وی چینلز کو ماہانہ کروڑوں روپے کے اشتہارات دیتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ یہ برانڈ اچھے نہیں ہیں یا خدانخواستہ ان میں کوئی خرابی ہے، لیکن اگر ایسے کسی بھی برانڈ کی چھوٹی موٹی منفی خبر کوئی بھی چینل نہیں چلائے گا۔ ہاں اگر کسی برانڈ کی وجہ سے۔۔۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 28, 2020
3/8 خدانخواستہ کئی انسانوں کی جان چلی جائے، کوئی انسانی بحران پیدا ہو جائے اور اُس کے واضح ثبوت یا ویڈیو موجود ہو تو پھر کوئی بھی چینل ہو وہ چند لاکھ یا کروڑ کی فکر کرنے کی بجائے اپنی ساکھ بچانے کے لئے اُس برانڈ کے خلاف خبر ضرور نشر کرے گا۔ ایسے ہی بحریہ ٹاؤن ہر چینل کو۔۔۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 28, 2020
4/8 صرف چند سیکنڈ کے اشتہار نہیں بلکہ کئی کئی منٹ کی ڈاکیومینٹری نشر کرنے کے لئے دیتا ہے یعنی کسی بھی ملٹی نیشنل برانڈ کے ماہانہ اشتہاری بجٹ سے کہیں زیادہ۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔ لیکن ہمارے ملک میں بد قسمتی سے ہر کامیاب اور امیر آدمی کے خلاف ایک عجیب نفرت پائی جاتی ہے۔۔۔

6/8 ایسے ہی پوری قوم چاہتی ہے کہ ہر ٹی وی، ہر صحافی ہر وقت ملک ریاض کو گالیاں دے۔ یقین رکھئیے اُن کے خلاف کوئی براہِ راست اور نا قابلِ تردید ثبوت ہو گا تو بہت سے چینل مجبوراً خبر چلائیں گے، کچھ صحافی بھی ضرور بولیں گے۔ پلاٹ/لفافے لینے والے(اگر ہیں تو) صحافی نہیں گماشتے ہوتے ہیں
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 28, 2020
7/8 حالیہ واقعے میں اگر پراپرٹی ٹائیکون کا بیٹا، بیٹی، بیوی (جو آپ کی تربیت میں ہوتے ہیں یا جن پر آپ کا مان ہوتا کے کہ آپ انہیں بات سمجھا سکیں) شامل ہیں تو انہیں بھی سزا دیں اور ملک صاحب کو بھی، جیسے طیبہ کیس میں جج اور #کرنل_کی_بیوی کے معاملے میں کرنل صاحب بھی زیرِ عتاب آئے
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 28, 2020
8/8باقی بھانجےبھتیجے، چاچےمامے اگر کسی کے نام پر بدمعاشی کرتے ہیں تو قانون کو چاہئیے کہ ذرا اچھےسےان کی بدمعاشی نکالے۔ اور کسی کے پاس اس واقع میں ملک ریاض یا ان کے بیٹےبیٹیوں کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے، پکّا، سرِعام والا ثبوت تو شئیر کریں، میں اپنی اوقات کے مطابق آواز ضرور اٹھاؤں گا
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 28, 2020
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media
Tragic Death of Lahore Private University Student - What Really Happened?
Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail
British Newspaper Financial Times names Field Marshal Asim Munir as top strategic leader
Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis
Is Fawad Chaudhry finding a way for Imran Khan?