Karachi: Aik Hi Motorcycle Per Sawar 5 Behan Bhai Shadeed Haadse Ka Shikar
والدین کی لاپرواہی کا بھیانک نتیجہ۔ کراچی میں ایک موٹر سائیکل پر جشن آزادی منانے نکلے 5 بہن بھائی حادثے کا شکار
کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ایک موٹر سائیکل پر تفریح کیلئے نکلے 5 کمسن بہن بھائیوں کی موٹر سائیکل پھسل گئی ، دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے آئی سی آئی پل کے قریب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسل گئی جس پر 5 کمسن بہن بھائی سوار تھے، حادثے میں موٹر سائیکل چلانے والا 14 سالہ عمر اپنے 3 سالہ بھائی اویس کے ساتھ جاں بحق ہوگیا۔
واقعے میں مزید 3 بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے ہیں، ابتدائی طورپر یہ کہا گیا کہ واقعہ ایک کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا مگر تفتیش کے بعد پتا چلا کہ بچے جشن آزادی کی مناسبت سے کپڑے پہن کر تیار ہوکر موٹر سائیکل پر ہلا گلا کرنے نکلے تھے، 14 سالہ عمر جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا اس نے ناتجربہ کاری کے باوجود موٹر سائیکل کی رفتار تیز کی، اور اچانک جب ہلا گلا کرتے بہن بھائیوں کی وجہ سے موٹر سائیکل کا توازن بگڑا تو عمر اسےسنبھالنے میں ناکام رہا اور موٹر سائیکل آئی سی آئی پل پر پھسل گئی۔
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









