Social Media Per Munafrat Phelanay Per 218 Afraad Giraftar

لاہور: کاونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 218 افراد گرفتار کرلیے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مذہبی منافرت پھیلانے والی 4 ہزار سے زائد سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا تھا۔
اس ضمن میں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے رابطہ بھی کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے وفاق سے سائبر ایکٹ میں صوبائی حکومت کو اختیار دینے کے لیے ترامیم کی درخواست کی تھی۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہے۔
راجہ بشارت نے کہا تھا کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے سےمتعلق 203 شکایات موصول ہوئیں۔
پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایڈہاک بنیادوں پر ایسے افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو صرف محرم میں کارروائی کرنے کی اجازت دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوانین میں تبدیلی کے لیے پرائیویٹ اراکین بھی بل لے کر آئے تو سپورٹ کریں گے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










