Lahore: Gujjar Pura Motorway Per Khatoon Ke Sath Bachon Ke Samne Ijtamai Ziadati
لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پرخاتون سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی
تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون ثنا اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی۔ راستے میں گجرپورہ کے علاقے میں موٹروے پر خاتون کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوا تو خاتون نے گاڑی کھڑی کردی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد آئے اور گاڑی کا شیشہ توڑنے لگے، خاتون نے اپنے رشتے دار کو فون کیا تو اس نے کہا کہ موٹروے پولیس کو فون کرے۔ دونوں افراد نے گاڑی کا شیشہ توڑا اور خاتون کو بچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزمان نے خاتون کو ان کے بچوں کے سامنے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے ایک لاکھ روپے، قیمتی زیور اور اے ٹی ایم کارڈ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات کے دوران متاثرہ خاتون کے دو بچے بھی ہمراہ تھے۔ رواں سال دوران ڈکیتی ذیادتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا ہے۔
موٹروے کے قریب خاتون سے زیادتی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت نوٹس
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) September 9, 2020
انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی
اس سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے - وزیراعلیٰ کی ہدایت
"انشاء اللہ مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا" - وزیراعلیٰ عثمان بزدار

A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









