Foreign Qualified Police Officer Resigns After CCPO Lahore Umar Sheikh Called Him 'Gadhy Ka Bacha'
Youtube
سی سی پی او لاہور کی جانب سے گدھے کا بچہ کہنے پر اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس افسر مستعفی
لاہور پولیس کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے گدھے کا بچہ کہنے پر انتہائی دلبرداشتہ ہو کر پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا۔
امریکا سے ماحولیاتی کیمیا میں ایم فل کرنے والے فہد افتخار سی سی پی او اور دیگر حکام کو بریفنگ دے رہے تھے تاہم سی سی پی او لاہور کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ واقعہ حقائق کے برخلاف اور من گھڑت کہانی ہے، انہوں نے کسی افسر کی توہین نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خراب رویہ سے تنگ آکر پولیس کی ملازمت ہی کو خیر باد کہا، دو صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے تحریر کیا کہ وہ پولیس کے محکمے میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
رابطہ کر نے پر فہد افتخار ورک نے بتایا کہ 22 ستمبر کو ایک اجلاس میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او ) نے انہیں گدھے کا بچہ کہہ کر مخاطب کیا جس پر اپنی توہین محسوس کر تے ہو ئے مذکورہ افسر نے فوری طور پر محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے دیا۔
فہد ورک کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا مانیٹرنگ سیل کے انچارج اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو بریف کر رہے تھے کہ اس دوران سی سی پی او نے انہیں گدھے کا بچہ کہتے ہو ئے کہا کہ وہ پوچھ کچھ اور رہے اور جواب کچھ اور دیا جا رہا ہے۔
فہد افتخار ورک کا کہنا تھ اکہ وہ ایک تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد اسکول ٹیچر تھے۔گزشتہ مارچ سے وہ سی سی پی او اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی ویب سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔
Source
New York Times exposes India’s dominance in cricket
Aleema Khan’s views on Salman Safdar's meeting with Imran Khan in jail
Court indicts Ducky Bhai, wife Aroob Jatoi in gambling app case
Junaid Akbar separates himself from PTI's parliamentary party
Why China is Banning Hidden Car Door Handles Popularised by Tesla
New Record: How many vehicles entered in Lahore in last 3 days?












