Peshawar Mein Bhateeji Ke Sath Jinsi Ziadti Per Chacha Giraftar

پشاور میں بھتیجی سے مبینہ زیادتی پر چچا گرفتار، مقدمہ درج
پشاور (این این آئی)پشاورکے علاقے بازید خیل میں بھتیجی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر پولیس نے چچا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ والدین کی عدم موجودگی میں چچا 7 ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے، پولیس نے ملزم گلزار کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر متاثرہ لڑکی نے تھانہ بڈھ بیر میں درج کرائی ہے ، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس کا چچا 7 ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔لڑکی کے مطابق غریب والدین مزدوری کیلئے جاتے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں چچا اسے جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا، انکار کرنے پر چچا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا اسی ڈر کے باعث خاموش رہی، حاملہ ہونے پر اپنی والدہ کو تمام صورتِ حال بتائی۔ایس پی صدر سرکل عبدالسلام خالد نے بتایا کہ ملزم گلزار کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد صورتِ حال واضح ہوجائے گی۔
Source
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident
Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah
Destruction in central Israel from Iranian missiles strike
US Vice President JD Vance blasts on Netanyahu during telephonic conversation








