Saudi Arabia: Man Arrested For Knife Attack on Security Guard of French Consulate

جدہ: پولیس نے فرانسیسی قونصل خانے کے سیکیورٹی گارڈ پر ’تیز دھار آلے‘ سے حملے کے الزام میں سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز‘ کے مطابق بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کا سیکیورٹی گارڈ حملے میں زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ گارڈ کو ’معمولی چوٹیں‘ آئیں اور زیر حراست ملزم کے خلاف ’قانونی کارروائی‘ کی جارہی ہے۔
فرانسیسی سفارت خانے نے کہا کہ قونصل خانے پر تعینات ایک گارڈ چاقو کے حملے میں زخمی ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی گارڈ کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔
ایک بیان میں کہا کہ ’فرانسیسی سفارتخانہ مذکورہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا‘۔
خیال رہے کہ فرانس سے محاذ آرائی میں اضافہ اس وقت ہوا جب وہاں گزشتہ دنوں ایک استاد نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں شائع گستاخانہ خاکے دکھائے، جس کے بعد اس استاد کا سر قلم کردیا گیا۔
Source: Dawn
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media
Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail
Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis
Is Fawad Chaudhry finding a way for Imran Khan?
Get $3000 US dollar and leave the country - Trump's big offer to illegal migrants
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan











