Firdous Ashiq Awan's Reply on Maryam Nawaz Fiery Speech In Gilgil Baltistan
مریم نواز، نواز شریف کو واپس لائیں عوام ان کے منتظر ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز دن کی روشنی میں خواب دیکھ رہی ہیں، مریم نواز، نواز شریف کو واپس لائیں عوام ان کے منتظر ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون اور عدالتوں کے مفروروں نے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا، چوروں کو لگتا ہے اب پنجاب اور پاکستان سےکوئی امید نہیں رہی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ ہمارے بھائی ہیں اگر ہمیں ان سے توقعات ہیں تو انہیں ہم سے توقعات ہیں، ق لیگ کو ناراض نہیں ہونے دیں گے جہاں زیادتی ہوئی انہیں منالیں گے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ق لیگ اور دیگر اتحادیوں کو سمجھ ہے کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔
Source
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media
Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail
Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis
Is Fawad Chaudhry finding a way for Imran Khan?
Get $3000 US dollar and leave the country - Trump's big offer to illegal migrants
Libyan Army Chief dies in a tragic plane crash incident











