It Was An Easy Job To Inform Pakistan About Operation In Abbottabad - Obama

پاکستان کو اسامہ آپریشن کے بارے میں مطلع کرنا اندازے سے زیادہ آسان تھا، اوباما
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے مئی 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے بارے میں مطلع کرنا ان کے اندازے سے زیادہ آسان تھا۔
باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے صدر آصف زرداری تھے اور انہوں نے ان کی پوزیشن کو سمجھا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ اس کارروائی کا نقصان زرداری کو ہی ہوگا۔
باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت کے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کارروائی کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ اتحادی ملک کے اندر فوجی کارروائی کا حکم خود مختاری کی خلاف ورزی ہوگا، مگر ہم القاعدہ کے سربراہ کے خلاف اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔
Source
Alleged audio leak of Mishal Yousufzai & Salman Akram Raja surfaced online
Indian singer Sonu Nigam's viral video as he sings Mohammad Rafi's song during surgery
Imran Khan's important message to old friend Akbar S Babar from jail
Shocking Footages: Buildings sway and shake after massive 7.4 magnitude Earthquake hits Colombia
Journalist's rude tone while questioning IG Sindh Javed Alam Odho about Mir Raza case
Qadir Mandokhail & Huzefa Rehman heated clash on Live TV










