Nawaz Sharif's Mother Will Be Buried In Pakistan Or In London?

نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کو پاکستان میں دفنایا جائے گا یا لندن میں؟
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی گئی کہ ’نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئی‘۔
دوسری مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذارائع نے ڈان نیوز کو تصدیق کی کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شمیم اختر کے انتقال کے بارے میں پشاور میں موجود مریم نواز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 15 فروری 2020 کو برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہارٹ سرجری کے پیش نظر ان کی والدہ شمیم بی بی بیٹے سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئی تھیں۔
ادھر ڈان نیوز ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان سے لندن آنے کے کچھ عرصے بعد سے ان کی حالت بہتر نہیں تھی۔
اس حوالے سے خاندانی ذرائع نے بتایا نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی تدفین کے حوالے سے ابھی فیصلہ کیا جارہا ہے اور اگر انہیں لندن میں دفنایا جاتا ہے تو شہباز شریف اور مریم نواز کی روانگنی کے لیے حکومت سے درخواست کی جائے گی۔
Source: Dawn
Alleged audio leak of Mishal Yousufzai & Salman Akram Raja surfaced online
Indian singer Sonu Nigam's viral video as he sings Mohammad Rafi's song during surgery
Imran Khan's important message to old friend Akbar S Babar from jail
Shocking Footages: Buildings sway and shake after massive 7.4 magnitude Earthquake hits Colombia
Journalist's rude tone while questioning IG Sindh Javed Alam Odho about Mir Raza case
Qadir Mandokhail & Huzefa Rehman heated clash on Live TV










