Maulana Muhammad Khan Sherani Says Pakistan Should Recognize Israel
دو ریاستی فارمولے کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے: مولانا شیرانی
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے۔
اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مغربی حصے میں اسرائیلی اور مشرقی حصے میں فلسطینی ریاست ہونی چاہیے۔‘
مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ فلسطین خلافت عثمانیہ کی ملکیت تھی اس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے، عربوں کا مقدمہ تھا انہوں نے بھی مان لیا ہے لیکن ہزاروں کلومیٹر دور اس مسئلے پر خوامخواہ کی جذباتی باتیں کی جارہی ہیں جو غیر معقول ہیں۔
مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تنازع عرب کا ہے یا عجم کا؟ ’اگر دو فریق آپس میں بیٹھ رہے ہیں تو پھر کسی اور کو شرائط رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔‘
مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ’بے مقصد کی خون ریزی اور جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ میں اس بات کے حق میں ہوں کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جانا چاہیے کیونکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مسئلہ مذہبی نہیں بلکہ سیاسی اوربین الاقوامی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے2019 میں دھرنا دیا اور جماعت کی مجلس شوریٰ سے اس کی منظوری اب لی۔ ’پی ڈی ایم کی تحریک کا کوئی نتیجہ اور نہ کوئی سودے کا ماحول نظر آرہا ہے۔‘
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










