Chief Justice Gulzar Ahmad Takes Notice of Hindu Temple Destruction Incident in Karak
چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا کے ضلع کرک میں مندر جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور چیف جسٹس نے آئی جی پی اور چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا سے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، جب کہ مندرجلانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے ملاقات کی تھی، اور رمیشن کمار نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقہ ٹیری میں مندر کی توسیع کا کام جاری تھا کہ اس دوران مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگادی اور مندر مسمار کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے مندر میں توسیع قبول نہیں۔
Source
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media
Tragic Death of Lahore Private University Student - What Really Happened?
BJP member Renu Chaudhary becomes a laughing stock due to her 'Hinduata' mindset
Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail
British Newspaper Financial Times names Field Marshal Asim Munir as top strategic leader
Is Fawad Chaudhry finding a way for Imran Khan?










