JUIF's MNA Maulana Salahuddin Ayubi Married 14 Years Old Girl, Police Started Investigations

کوئٹہ (آن لائن ) جے یو آئی ایف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے اپنی پوتی کی عمر کی بچی سے شادی کرلی۔ لڑکی کی عمر صرف 14سال ہے، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے، جس پر انہوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی، کم عمری کی اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی تھی۔
چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہوچکی ہے۔
سکول ریکارڈ کے مطابق لڑکی کی تاریخ پیدائش ستمبر 2006 ہے اس طرح اس کی عمر 14 برس بنتی ہے۔
ملکی قوانین کے مطابق شادی کے لیے لڑکی کی کم از کم عمر کی حد 16 سال مقرر ہے، اس سے کم عمر بچی سے شادی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ 16 سال سے کم عمر کے بچی کے شادی میں اگر والدین یا سرپرست کی رضامندی شامل ہو، تو وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں گے اور اس کے علاوہ نکاح خواں اور گواہ بھی جرم میں معاون سمجھے جائیں گے۔
مولانا صلاح الدین ایوبی کا تعلق جے یو آئی (ف) سے ہے، وہ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہیں اور اس وقت پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔
Source: Jang
Alleged audio leak of Mishal Yousufzai & Salman Akram Raja surfaced online
Indian singer Sonu Nigam's viral video as he sings Mohammad Rafi's song during surgery
Shocking Footages: Buildings sway and shake after massive 7.4 magnitude Earthquake hits Colombia
Imran Khan's important message to old friend Akbar S Babar from jail
CM Sohail Afridi’s emergency press conference on Imran Khan's health issue
Journalist's rude tone while questioning IG Sindh Javed Alam Odho about Mir Raza case











