A Shia Guy Got Killed in Shorkot (Jhang) Over Blasphemy Charges
جھنگ: توہین مذہب کے الزام میں شیعہ نوجوان بے دردی سے قتل، ملزم گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں ایک شیعہ نوجوان تقی شاہ کو لیاقت بھولی نامی شخص نے عرس کے موقع پر سرعام کلہاڑیوں کے وار کرکے انتہائی بےدردی سے قتل کردیا۔ تقی شاہ پر گزشتہ محرم الحرام میں توہین صحابہؓ کے الزام میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا، مقتول کو چند ماہ قبل مقامی عدالت نے باعزت بری کردیا تھا۔
پنجاب: جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں ایک شیعہ نوجوان تقی شاہ کو لیاقت بھولی نے عرس کے موقع پر سرعام کلہاڑیوں کے وار کرکے انتہائی بےدردی سے قتل کردیا۔ تقی شاہ پر گزشتہ محرم الحرام میں توہین صحابہؓ کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا چندہ ماہ قبل عدالت نے باعزت بری کردیا تھا۔#Shiagenocide pic.twitter.com/b2xNIcGAni
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 26, 2021
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقہ میرک سیال موضع اللہ یار جوتہ قریشیاں والا کا رہائشی توقیر شاہ عرف تقی شاہ نوجوان جو اپنے کزن کے ہمراہ آج اپنے گھر سے دو کلومیٹر دور اللہ یار جوتا میں عرس لگا ہوا تھا گئے، وہاں پر ملزم لیاقت عرف بھولی جوتا نامی شخص نے کلہاڑی کے وار سے شیعہ نوجوان توقیر شاہ عرف تقی شاہ کو بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
شورکوٹ نواحی علاقہ اللہ یار جوتا میں عرس کے دوران نامعلوم افراد نے میرک سیال کے رہائشی تقی شاہ نامی نوجوان جس پر صحابہ کی گستاخی کا الزام تھا چند انتہا پسند افراد نے اشتعال میں آکر تقی شاہ کو موقع پر قتل کر دیا.#Blasphemy pic.twitter.com/0TbgFRlY0x
— Faraz Pervaiz فراز پرویز (@FarazPervaiz3) March 25, 2021
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تقی شاہ کا ایک کزن کو بھی کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طور پر کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ فیصل رزاق کاہلو چوکی انچارج شورکوٹ وقاص سندھو اور اے ایس آئی منظر عباس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کراروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم رکن ہے اور اس کے خلاف پہلے ہی مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقی شاہ پر گزشتہ محرم الحرام میں توہین صحابہؓ کے الزام میں ایک مقدمہ بے بنیاد مقدمہ درج ہوا تھا، مقتول کو چند ماہ قبل مقامی عدالت نے باعزت بری کردیا تھا۔
In Sep 2019, #Sunni radicals filed #blasphemy case, under Sections 298A & 16 MP0, against #Shia guy Taqi Shah for allegedly insulting Caliph Umar Ibn Khattab. He was acquitted by the court. A #Sunni guy killed him on March 24 allegedly after an argument during a volleyball match. pic.twitter.com/XKGIZ0QY45
— Faraz Pervaiz فراز پرویز (@FarazPervaiz3) March 26, 2021
A shia muslim #TaqiShah butchered on the streets of #Jhang in broad daylight with an axe by Liaquat alias Bholi reportedly a member of SSP on allegation of Tauheen e Sahaba R.A. Police has arrested the man. Doomed is the nation where likes of #MumtazQadri will be heroized. pic.twitter.com/1HfnqG5XKM
— M. Jibran Nasir (@MJibranNasir) March 26, 2021
Source