Iftikhar Iffi Got His Plot From Bahria Town After His Video Went Viral
تفصیلات کے مطابق افتخار افی نے چند روز قبل اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کیسے وہ پچھلے دو تین سال سے بحریہ ٹاؤن میں اپنا پلاٹ حاصل کرنے کیلئے دھکے کھارہے ہیں۔ ان کا پلاٹ کراچی کے اس بحریہ ٹاؤن میں تھا جس کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملیر ٹاؤن کو واپس کردیا گیا تھا۔ افتخار افی کے مطابق کافی چکر لگانے کے بعد بحریہ ٹاؤن نے انہیں پندرہ لاکھ نوے ہزار روپے کے چیک بھیجے جو کہ باؤنس ہوگئے اور انہیں رقم نہیں ملی۔ افتخار افی نے جذباتی انداز میں ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روزِ محشر کو یہ پیسے ملک ریاض سے سرکارِ مدینہ ﷺ وصول کریں گے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے افتخار افی کی بھرپور حمایت کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے ایک دو دن بعد یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اچانک ڈیلیٹ کردی گئی اور گزشتہ روز افتخار افی نے اپنے فیس بک پیج پر پلاٹ کی فائل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو یہ پلاٹ مل گیا ہے، یوٹیوب پر اپنی تازہ ترین ویڈیو میں بھی انہوں نے مختصراً بتایا کہ ان کا مسئلہ حل ہوگیا ہے

Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah
Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles
Destruction in central Israel from Iranian missiles strike
US Vice President JD Vance blasts on Netanyahu during telephonic conversation
Hamza Ali Abbasi breaks silence on sister Dr Fazeela’s money laundering case
New satellite images of US AWACS aircraft's destruction in Iranian attack










