Shahid Khaqan Abbasi Threatens To Resign As General Secretary of PDM If PPP Rejoin PDM

شاہد خاقان کی پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر استعفے کی دھمکی
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔
پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کو لیکر نیا پنڈورا باکس کھلنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے کے معاملے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تحفظات برقرار ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے، اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی ، پی ڈی ایم کے دروازے بند ہیں ، اگر کسی کو پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا، جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں۔
Source
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media
Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail
Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan
Hindu extremists go wild on Christmas in India
Libyan Army Chief dies in a tragic plane crash incident











