Jannat Mirza's Aggressive Response to Bushra Ansari over Criticizing Her on Social Media

پاکستانی ماڈل اور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پر سخت رد عمل کا اظہار کردیا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر جنت مرزا نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سینئر اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اماں جی! آپ کچھ بھی جاننے سے کسی کو نہیں پرکھ سکتیں۔

جنت مرزا نے لکھا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقائق جانے بغیر کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں۔
ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی،آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔
جنت مرزا نے لکھا کہ آپ خود بھی گلوکاری کرتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شو پر ڈانس آپ نے کیا اور آج دوسروں پر تنقید واہ،آج احساس ہوا کہ واقعی آپ کے پاس دل ہی نہیں ہے۔
انھوں نے لکھا کہ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں ، کبھی کسی پر لعنت اور کبھی کسی کو بددعا کہ اللہ کرے تو مرجائے یہ سب ٹھیک نہیں ہے۔
جنت مرزا نے مزید لکھا کہ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانیے پھر تنقید کیجیے گا۔
خیال رہے کہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی حالیہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں جاہل اسٹار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں نہ اسلام کا پتہ ہےنہ کسی اور مذہب کا۔
Source
Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah
Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Destruction in central Israel from Iranian missiles strike
US Vice President JD Vance blasts on Netanyahu during telephonic conversation
Hezbollah claims to destroy 100 Israeli tanks









