Punjab Police Arrests The Youtuber For Harrasshing Girls In The Name of Pranks
پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق خان علی نامی یوٹیوبر کئی ماہ سے مسلسل پرینک کے نام پر راہ چلتی خواتین کو تنگ کرتا آرہا ہے۔ آتی جاتی خواتین کو زبردستی دوپٹا پہنانے کی کوشش کرتا، ان کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان ویڈیوز کو ریکارڈ کرکے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کی ان حرکات کے خلاف سخت ردعمل آنے پر پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور خان علی نامی اس شخص کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پنجاب پولیس کے مطابق اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
خواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے https://t.co/iIOLaUgRUn pic.twitter.com/2GtGCA5fVv
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 17, 2021
نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص کس طرح پرینک کے نام پر خواتین کو تنگ کررہا ہے
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident
Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah
Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Destruction in central Israel from Iranian missiles strike
US Vice President JD Vance blasts on Netanyahu during telephonic conversation








