Are You OK After The Slap? A Child Asks French President Emmanuel Macron

کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟ بچے کا فرانسیسی صدر سے سوال
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے لاسوم صوبے کے دورے پر ایک بچے نے انہیں ایک سوال پوچھ کر حیران کر دیا۔
العریبیہ اردو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے نے ان سے پوچھا جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد آپ کے مزاج کیسے ہیں؟
خیال رہے کہ صدر میکروں کو کچھ دن قبل ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے پر ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔
فرانسیسی اخبار ’لی فیگارو‘ نے جمعرات کو خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکروں خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک سکول کا دورہ کر رہے تھے۔
ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کی اجازت طلب کرنے کے لیے انگلی اٹھائی۔
اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟ اس پر صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا وہ ٹھیک ہیں، یہ مذاق نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں۔
پھر انہوں نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا، یہاں تک کہ سکول کے صحن میں بھی اچھا نہیں، جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے فرانس کے بی ایف ایم ٹیلی ویژن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عدالت نے صدر میکروں کو تھپڑ مارنے والے شہری کو چار ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
سزا پانے والے 28 سالہ فرانسیسی شہری دیمیئن تاریل بے روز گار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دائیں بازو سے ہمدردی رکھتے ہیں۔
ٹیلی ویژن کے مطابق عدالت نے تاریل کو 18 ماہ قید کی سزا دی لیکن اس میں سے 14 ماہ کی سزا معطل کر دی گئی۔
اس سے پہلے جنوبی فرانس کے شہر والنس میں تاریل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اس لیے تھپڑ مارا کہ صدر میکروں ان تمام معاملات کی حمایت میں کھڑے تھے جو فرانس میں گل سڑ چکے ہیں۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
Exclusive details of Iran's reply to US proposal
US President Donald Trump receives amazing welcome in China
Drug dealer Anmol Pinky had already appointed her successor before arrest, Another leaked audio reveals










