Another Apparent Hate Crime in Canada, Pakistani Muslim Man Assaulted And Had His Beard Cut

کینیڈا میں چاقو بردار حملہ آوروں نے پاکستانی نژاد شہری کی داڑھی مونڈھ دی
کینیڈا کے شہر سسکٹون میں دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد مسلم شخص کو شدید زخمی کردیا اور داڑھی بھی مونڈھ دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر سسکٹون کے رہائشی پاکستانی نژاد کاشف پر چہل قدمی کے دوران دو چاقو بردار افراد نے حملہ کردیا جس کے باعث کاشف کے ہاتھ پر گہرے زخم آئے۔
حملہ آوروں نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ پاکستانی نژاد کاشف کی داڑھی مونڈھ دی اور نفرت آمیز جملے کستے رہے۔ لوگوں کے جعم ہونے پر حملہ آور کاشف کو زخمی حالت میں چھوڑ کرکے فرار ہوگئے۔
پاکستانی نژاد کاشف کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ میں 14 ٹانکے آئے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسرز نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
سسکٹون کے میئر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک صدمے میں ہوں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی سمیت کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کی جگہ نہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔
Source
General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail










