Student Se Ziadti - Mufti Aziz Ur Rehman Apnay Aitrafi Bayan Se Munharif Hogaya

زیادتی کیس، مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم سے انکار
لاہور: ملزم کاکہناہے کہ اس کے خلاف مدرسے کی انتظامیہ نے ساز ش کی۔پولیس زبردستی دباؤ میں لا کر اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کا کیس میں ملزم عزیز الرحمان پولیس کے جانب سے جمع کرائے گئے اعترافی بیان سے منحرف ہوگیا۔ مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
جی این این کے مطابق ؎ پولیس نے ملزم کا 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کےلیےعدالت پیش کیا ۔ملزم نے کمرہ عدالت میں اعتراف جرم کرنے انکار کردیا۔
عزیز الرحمان کا بیان میں کہنا ہے کہ پولیس زبردستی دباؤ میں لا کر اعترافی بیان لینا چاہتی ہے ۔ میرے خلاف مدرسے کی انتظامیہ نے سازش کی ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد کھوکھر کے روبرو ملزم نے بیان دیا۔
واضح رہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے ۔ مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صدرپولیس نے مفتی عزیزالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔
طالب علم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا ۔ جبکہ ویڈیو سکینڈل منظر عام آنے پر جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کردی تھی ۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
Exclusive details of Iran's reply to US proposal
US President Donald Trump receives amazing welcome in China
Drug dealer Anmol Pinky had already appointed her successor before arrest, Another leaked audio reveals










