Kasur: Phoolnagar Mein 10 Sala Bachi Se Ziadati Karne Wala Imam Masjid Molvi Muhammad Ashraf Giraftar
قصور کے علاقے پھول نگر میں دس سالہ بچی کا ریپ کرنے والا امام مسجد گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے پھولنگر کے رہائشی وکیل احمد کی دس سالہ لڑکی آمنہ مقامی مسجد کے امام مولوی محمد اشرف کے پاس قرآن پڑھنے جاتی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق وکیل احمد نے بتایا کہ گزشتہ تین دن سے آمنہ کی طبیعت خراب ہورہی تھی۔ بچی کی حالت دیکھ کر والدہ کو شک ہوا تو انہوں نے بچی سے سبب پوچھا۔ جس پر بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ جب وہ قرآن پڑھنے کیلئے امام مسجد مولوی محمد اشرف کے پاس گئی تو اس نے اکیلی پاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا۔۔ بچی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مولوی محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مولوی محمد اشرف نے بچی کے ساتھ دو بار ریپ کیا۔
امام مسجد کی گرفتاری کے متعلق قصور کی پولیس ٹیم نے میڈیا کو بریف کیا۔
واقعے کی ایف آئی آر ملاحظہ کیجئے
گرفتار ہونے والا امام مسجد ملزم مولوی محمد اشرف
تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بروقت کاروائی، کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا امام مسجد اشرف ایک گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرلیا گیا۔@OfficialDPRPP @RSheikhupura @inamkhan24 @GovtofPunjabPK pic.twitter.com/2bjmfeQNhX
— Kasur Police (@police_kasur) June 30, 2021
Incredible Phenomenon, Two suns appearing at the same time in Russia
Shireen Mazari's exclusive interview after her daughter Imaan Mazari's sentence
Breaking News: Imaan Mazari, Hadi Ali sentenced to 10 years in controversial tweet case
Iran protest crackdown: 5,000+ reported dead as US 'armada' moves in
Pakistan's diplomatic success takes relations with the US to new heights - International magazine 'The Diplomat'
Haseena Wajid's speech sparks new tension between India & Bangladesh











