Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Najam Sethi's views on convictions of PTI leaders by ATC Najam Sethi's views on convictions of PTI leaders by ATC May 9 case verdict: Court sentenced 108 accused to 10 years in prison including Zartaj Gul, Shibli Faraz & Omar Ayub May 9 case verdict: Court sentenced 108 accused to 10 years in prison including Zartaj Gul, Shibli Faraz & Omar Ayub Rauf Klasra's comments on PTI leaders convictions in May 9 cases Rauf Klasra's comments on PTI leaders convictions in May 9 cases Shahzeb Khanzada's views on sentences to PTI leaders in May 9 cases Shahzeb Khanzada's views on sentences to PTI leaders in May 9 cases Imran Khan's sons appealed to Donald Trump to talk to Pakistan's establishment for their father's release Imran Khan's sons appealed to Donald Trump to talk to Pakistan's establishment for their father's release Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest

Pakistan Receives Donation of 2.5M Doses of Moderna Vaccine From America

Posted By: Sabir Ali, July 04, 2021 | 04:42:25

Pakistan Receives Donation of 2.5M Doses of Moderna Vaccine From America




ویکسین کی فراہمی پاک-امریکا تعلقات کی پائیداری کا مظہر ہے، ٹونی بلنکن

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں کی فراہمی پاکستان کے ساتھ امریکا کی 'پائیدار دوستی' اور کووِڈ 19 کے خلاف لڑائی میں تعاون کا مظہر ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے ویکسینز اسلام آباد میں حکام کے حوالے کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد امریکی سیکریٹری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'ہم دنیا بھر میں اس عالمی وبا کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔







پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسینز امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی 8 کروڑ خوراکوں کی فراہمی کا حصہ ہے۔

رواں برس مئی میں پاکستان کو امریکی حمایت سے چلنے والے اقوامِ متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں موصول ہوئی تھیں۔

بعدازاں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظمہ الامور انجیلا پی ایگیلر نے میڈیا کو بتایا کہ مستقبل میں واشنگٹن مزید (ویکیسنز) بھیجے گا۔

واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ یہ 'فراہمی پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات اور جتنے زیادہ افراد کو جتنی جلد ممکن ہو ویکسینیٹ کر کے عالمی وبا کو شکست دینے کے عزم کو واضح کرتی ہے'۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے کوویکس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو بھی موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں۔

ٹونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'یہ تمام کھیپیں (بھجوانے کا) ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے زندگیاں بچانا اور یہ تو محض شروعات ہے'۔

ساتھ ہی انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کروائی تھی امریکا اس وائرس کے خلاف ہماری مشترکہ لڑائی میں دنیا کا ویکسین ہتھیار بن جائے گا۔

امریکی سفارتخانے کی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ 'پاکستانی حکومت اور ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے ویکسینز جتنی جلد اور جتنی محفوظ طریقے سے تقسم کی جاسکے کردیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینز کے علاوہ امریکا پاکستانی حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ کے طور پر پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر کی کووِڈ معاونت بھی فراہم کررہا ہے۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ ویکسینیشن کی کوششوں اور صحت عامہ کے اقدامات میں اضافہ کر کے کورونا کے نئے ہھیلاؤ کو روکیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ وائرس کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا متعدد ممالک میں وائرس کی اقسام پر غالب آگئی ہے، ہم عالمی وبا کے بہت خطرناک مرحلے میں ہیں۔



Source: Dawn



Comments...