Former President of Pakistan Mamnoon Hussain Passed Away

پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے
پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین 80 برس کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن سندھ کے میڈیا کوارڈینیٹر خواجہ طارق نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ سابق صدر ممنون حسین آغا خان ہسپتال میں گذشتہ 15 روز سے زیر علاج تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ممنون حسین سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔
ممنون حسین 2013 سے 2018 کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں صدر پاکستان کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
سابق صدر ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ میں پیدا ہوئے اور 1949 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی۔
انہوں نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور پھر ماسٹرز ڈگری آئی بی اے کراچی 1965 میں حاصل کی۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے آغاز میں اپنے والد کے کاروبار میں ان کا ہاتھ بٹایا تاہم بعد میں وہ اپنے ٹیکسٹائل کے کاروبار میں مصروف ہو گئے۔
انہوں نے پاکستانی سیاست میں 1968 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت سے قدم رکھا اور جلد ہی جواینٹ سیکریٹری بن گئے۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
Drug dealer Anmol Pinky had already appointed her successor before arrest, Another leaked audio reveals
US President Donald Trump receives amazing welcome in China
Interior Minister Sindh's comments on Anmol Pinky's arrest and leaked audio








