Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident Indian actress Harshal Kalia dies in road accident Donald Trump reveals what Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah Destruction in central Israel from Iranian missiles strike Destruction in central Israel from Iranian missiles strike Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video

Breaking News: Afghan Ambassador's Daughter Kidnapped in Islamabad

Posted By: Sabir Ali, July 17, 2021 | 14:43:30

Breaking News: Afghan Ambassador's Daughter Kidnapped in Islamabad




افعانستان کے سفیر کی بیٹی کا ’اغوا‘: افغانستان کو سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کے تحفظ پر تشویش

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے افعانستان کے سفیر کی بیٹی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی ہے تاہم پولیس کے بقول ملزمان ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور نامعلوم ملزمان سفیر کی بیٹی پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو واقعے اولین ترجیح کے طور تحقیقات کرتے ہوئے پر 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکام افغان سفیر اور ان کے گھرانے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کا کہنا ہے کہ انھوں نے پولیس کو اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

پولیس کے کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع بلیو ایریا میں پیش آیا جہاں پر افغان سفیر کی بیٹی خریداری کے لیے گئی تھی کہ واپسی پر گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد انھیں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ایک سویلین خفیہ ادارے کے اہلکار نے دی اور اس اطلاع کے مطابق افغان سفیر نجیب اللہ کی برس کی بیٹی اپنے بھائی کے لیے گفٹ خریدنے بلیو ایریا گئی اور واپس گھر جانے کے لیے انھوں نے ایک ٹیکسی کو روکا۔

مقامی پولیس کے مطابق جب وہ گاڑی میں سوار ہونے لگیں تو ایک نامعلوم شخص ان کی گاڑی میں سوار ہو گیا جس پر پولیس کے بقول لڑکی نے اعتراض کیا اور گاڑی سے نکلنے کی کوشش کی تو اسی دوران ایک اور نامعلوم شخص زبردستی ان کی گاڑی میں بیٹھ گیا اور ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر چپ کروایا اور پھر تشدد کیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کو جب ہوش آیا تو انھوں نے خود کو ایک جنگل میں پایا اور جب انھوں نے ایک راہگیر سے اس جگہ کے بارے میں دریافت کیا تو ان کو بتایا گیا کہ یہ سیکٹر ایف سیون کا علاقہ ہے۔

پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی نے وہاں سے ایک اور ٹیکسی کرائے پر لی اور ایف نائن پارک میں جا کر وہاں سے اپنے ایک جاننے والے جس کا نام حکمت بتایا جاتا ہے، کو فون کیا اور پھر وہاں سے سرکاری گاڑی میں واپس اپنے گھر پہنچ گئیں۔

افغانستان کی جانب سے مذمت اور تشویش کا اظہار

افغانستان کی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ پاکستان میں افغانستان کے سفیرکی بیٹی کو کئی گھنٹوں تک اغوا کیا گیا اور نامعلوم افراد نے انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اغوا کاروں کی قید سے رہا ہونے کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’وزارت خارجہ اس گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان میں سفارتی عملے، ان کے اہل خانہ اور افغان سیاسی اور قونصلر مشنز کے عملے کے ممبروں کی حفاظت اور سلامتی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔‘

بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنوں کے مطابق افغان سفارت خانے اور قونصل خانے کی مکمل حفاظت کے ساتھ ساتھ سفارتی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری ضروری اقدامات اٹھائے۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ جلد از جلد مجرموں کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔‘



Source: BBC Urdu





Advertisement





Popular Posts
New revelations regarding attack on Iran

New revelations regarding attack on Iran

Views 671 | March 24, 2026
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...