Journalist Asad Kharal Arrested After Beating Police Officials in Lahore

لاہور کے علاقے کاہنہ میں اسد کھرل نامی شخص نے پولیس پر حملہ کردیا
لاہور کے علاقے کاہنہ میں اسد کھرل نامی شخص نے پولیس پر حملہ کردیا، کانسٹیبل سے گن چھین کر اے ایس پی اور کانسٹیبل کو یرغمال بناکر فائرنگ شروع کردی۔
اسد کھرل اپنے آپ کو مقامی صحافی بتاتا ہے اور اس کا تعلق ایک چینل سے ہے۔
پولیس نے اسد کھرل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو گرفتاری کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، مقامی عدالت نے ملزم اسد کھرل کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
مقامی صحافی اسد کھرل کیخلاف مقدمہ اس کے گھر تعینات ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق اسد کھرل نے اپنے گھر سے باہر آ کر کانسٹیبل ادریس کو زدوکوب کیا اور سرکاری رائفل چھین لی۔
اے ایس پی کاہنہ شعیب میمن پہنچے تو اسد کھرل نے کہا پولیس گارڈ پر بھروسہ نہیں، اندر آ کر بات سُنیں۔
اے ایس پی اور کانسٹیبل اشفاق بات سننے گھر کےاندر گئے تو اسد کھرل نے سرکاری رائفل چھین کر دونوں کو ہینڈز اپ کروایا اور کمرے کا دروازہ لاک کر کے یرغمال بنا لیا۔
متن کے مطابق اسد کھرل نے فائرنگ شروع کر دی، اپنی جان بچانے کے لئے دونوں زمین پر لیٹ گئے، فائر کمرے کی دیواروں پر جا لگے، دونوں فائرنگ سے بچنے کیلئے بھاگ کر باہر نکل گئے تو اسد کھرل سرکاری رائفل سمیت باہر آیا اور دوبارہ فائرنگ شروع کر دی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اسد کھرل نے باوردی پولیس ملازمین کو حبس بے جا میں رکھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی رات 7 بجے کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں پیش آیا تھا، واقعہ کے بعد پولیس ملزم اسد کھرل کو گرفتار کرنے پہنچی تو پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم پولیس نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے ملزم اسد کھرل کو گرفتار کر کے تھانہ کاہنہ منتقل کروا دیا۔
پولیس نے ملزم اسد کھرل کو مجسٹریٹ حارث صدیقی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 14 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا جس پر مجسٹریٹ نے 4 روز کا ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 25 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Source: Jang
 
		
 Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
                    Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
                     Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
                    Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
                     Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
                    Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
                     Black leopard spotted near Islamabad international airport
                    Black leopard spotted near Islamabad international airport
                     Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
                    Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
                     Imaan Mazari’s husband arrested in controversial tweet case
                    Imaan Mazari’s husband arrested in controversial tweet case
                     
 










