Rawalpindi: 9 Sala Bache Ke Sath Jinsi Ziadati Ki Koshish Per Molvi Giraftar

راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی میں نو سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں معلم کو نو سالہ طالب علم سے نازیبا حرکات و زبردستی کی کوشش پر گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد واصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں بچے کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا نو سالہ بیٹا پڑھنے گیا جہاں معلم غلام رضا نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم نے ملزم غلام رضا کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Source: Express News
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles
Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah
Destruction in central Israel from Iranian missiles strike
Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video








