Govt Extends The Detention Period of TLP Head Saad Hussain Rizvi

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع
ریویو بورڈ نے کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب کوسعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع سے آگاہ کردیا۔
سپریم کورٹ کے وفاقی نظرثانی بورڈ نے تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی نظر بندی کے احکامات میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔
ریویو بورڈ نے کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب کوسعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع سے آگاہ کردیا۔
بورڈ کی جانب سے ہوم سیکرٹری کوبھجوائے گئے تحریری خط میں کہاگیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے ریویوبورڈ کو 29ستمبر کو موصول ہونے والے خط کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی نظری بندی میں توسیع کی گئی ہے جو ان دنوں سینٹرل جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت بند ہیں۔
سعد رضوی کی دوسری بار نظر بندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے جمعہ کے روز یکم اکتوبر کو فیصلہ سنایا تھا جس میں ان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیکر رہائی کاحکم دیا تھا۔
کالعدم قرار دی گئی تحریک لبیک کے سربراہ کی نظر بندی میں تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے ٹی ایل پی کے سربراہ کو ڈی سی لاہور کی جانب سے نظر بندی کے احکامات پر 12اپریل 2021 کو حراست میں لیا گیا تھا۔
اس کے بعد ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبہ پر ملک بھر احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔
عدالت میں سعد رضوی کے وکیل نے بتایا تھا کہ ان کے خلاف قتل، جلاؤ گھیراؤ، نقص امن و دہشت گردی کے 14 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ انہیں حراست میں پہلے ہی لے لیا گیا تھا۔
تحریک لبیک کے رہنما صدام حسین بخاری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’سعد رضوی کی نظر بندی میں مذید ایک ماہ کی توسیع پرعدالت سے ہی رجوع کیا جائے گا اور جوسپریم کورٹ کے نظر ثانی بورڈ سے نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے ابھی تک وہ کنفرم بھی نہیں ہوا کہ اس کی آئینی حیثیت کیا ہے۔ عدالت کا یکم اکتوبر کوسعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دیے جانے کاتفصیلی فیصلہ کل بروز پیرملے گا اس کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کریں گے۔‘

Source: Independent Urdu
Haseena Wajid's speech sparks new tension between India & Bangladesh
Mohsin Naqvi tweets about his meeting with PM Shehbaz regarding Pakistan team's participation in the T20 World Cup
New York Mayor Zohran Mamdani removing snow from streets, Video goes viral
Opinion divided on Iman Mazari's arrest, New controversy on Ansar Abbasi's story - Details by Omar Cheema
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Sohail Afridi gives 24 hour deadline, Iran gets new support - Details by Mansoor Ali Khan










