Indian Minister's Car Ploughs into Protesting Farmers, Killed 8 Farmers
بھارت کے نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارت میں اپنے حقوق کے لیے احتجاجی دھرنا دینے والے کسانوں پر نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 8 کسان ہلاک ہوگئے، بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے لکھمپور کھیری میں نائب وزیراعلیٰ اترپردیش اور نائب وزیر داخلہ اجے مشرا کو منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے میں آج علاقے میں آنا تھا تاہم کسانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور مودی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔
کسانوں کے احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئی اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں جس کے بعد کسان مشتعل ہوگئے اور متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔
دوسری جانب نائب وزیر داخلہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا موقع پر موجود نہیں تھا، وہاں پر چند شرپسند موجود تھے جنہوں نے لاٹھیوں اور تلواروں سے حملہ کیا کیوں کہ اگر میرا بیٹا یہ کام کرتا تو حادثے کی جگہ سے وہ زندہ واپس نہیں آتا تھا۔
Source
China introduces rooftop artificial rain to beat summer heat
Military vows all necessary measures to secure Pakistan's water share amid India tensions - Corps commander conference
Foreign Women Case: What is the purpose of discussing this incident on TV? Ikhtiar Wali debates with the anchor
CCTV footage of suspect involved in the murder of group captain Asim Tariq
Rogue humanoid robot attacks humans with high kicks in Indonesia
Sindh Governor Nehal Hashmi criticized for asking questions about marriage to female students at convocation









