Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
China introduces rooftop artificial rain to beat summer heat China introduces rooftop artificial rain to beat summer heat Military vows all necessary measures to secure Pakistan's water share amid India tensions - Corps commander conference Military vows all necessary measures to secure Pakistan's water share amid India tensions - Corps commander conference Foreign Women Case: What is the purpose of discussing this incident on TV? Ikhtiar Wali debates with the anchor Foreign Women Case: What is the purpose of discussing this incident on TV? Ikhtiar Wali debates with the anchor CCTV footage of suspect involved in the murder of group captain Asim Tariq CCTV footage of suspect involved in the murder of group captain Asim Tariq Rogue humanoid robot attacks humans with high kicks in Indonesia Rogue humanoid robot attacks humans with high kicks in Indonesia Islamabad Police arrested the suspect involved in the murder of captain Asim Tariq, IG Islamabad talks to media Islamabad Police arrested the suspect involved in the murder of captain Asim Tariq, IG Islamabad talks to media

Who Is Mulla / Mala Ali Kurdistani? What He Is Doing in Pakistan? Why Speaker Asad Qaiser Invited Him



مالا / ملا علی کردستانی کون ہے؟

پاکستان میں حال ہی میں ایک عراقی شخص ملا / مالا علی کردستانی کی آمد ہوئی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ گونگوں، بہروں، معذوروں سمیت ہر قسم کے امراض میں مبتلا لوگوں کا علاج بذریعہ دم درود کرسکتا ہے ۔ مالا علی کردستانی کا تعلق عراق سے بتایا جاتا ہے۔ یوٹیوب پر مالا علی کردستانی کی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص بذریعہ دم درود مختلف قسم کے امراض میں مبتلا لوگوں کا علاج کررہا ہے۔ اس شخص کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں ایسی ہی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں۔ اس کا طریقہ علاج بھی وہی ہے جو پاکستان میں بے شمار عامل کامل اور پیر فقیر کرتے ہیں۔ لوگوں کی ضعیف الاعتقادی سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور انہیں بیوقوف بنا کر پیسے بٹورتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کو سعودی عرب میں علاج کے نام پر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اب یہ شخص پاکستان میں وارد ہوگیا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کو یہاں حکومتی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپیکر اسد قیصر کی موجودگی میں یہ شخص بچوں کے علاج کا ڈھونگ کررہا ہے اور سپیکر اسد قیصر اس کی خوب پذیرائی کررہے ہیں۔





پاکستان میں ضعیف الاعتقاد اور کمزور اذہان کے لوگوں کی بہتات ہونے کی وجہ سے اس شخص کے پاکستان آتے ہی اس کی شہرت ہر طرف پھیلنے لگی اور لوگ جگہ جگہ اس کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔ مالا علی کردستانی جس جگہ بھی جاتا ہے اس کو ملنے والوں کا جمگھٹا لگ جاتا ہے، لوگ اپنے مریض ساتھ لے آتے ہیں اور کئی کئی دن اس سے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہتے ہیں۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اس سے ملنے کیلئے کس قدر بیتاب ہیں۔







مالا علی کردستانی سے ملنے کیلئے صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ خواص اور پڑھے لکھے لوگ بھی بے قرار ہیں۔ آج ہی اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ٹویٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ بہت سے لوگ مالا علی کردستانی سے ملنے کیلئے ان کے دفتر سے اپائمنٹ لینے کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ ان کا مذکورہ روحانی پیشوا سے کوئی لینا دینا نہیں





حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
۔"وضاحت: کل سے کئی دوست مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ملا علی کردستانی صاحب سے ملاقات کی خواہیش ظاہر کر رہے ہیں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ میرے فارم ہاؤس پر ٹھہرے ہوئے ہیں میرا کہیں کوئی فارم ہاؤس نہیں ہے میں ان ملا صاحب کو نہ کبھی ملا ہوں نہ ہی جانتا ہوں میرا ان سے کوئی تعلق نہیں۔"۔





مالا علی کردستانی کے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو ملاحظہ کیجئے جس میں یہ شخص ایک جرمن لڑکی کے "جن نکالنے" کا عمل کررہا ہے۔۔




Comments...